آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں اسپیکر قومی اسمبلی کا عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ
bbc news urdu نے Sunday، 2 April 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات اسی ہفتے شروع ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسپیکر کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائے گی ۔ اسپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان خود آئیں یا اپنا نمائندہ بھجوائیں یہ ان کی مرضی ہوگی۔ عمران خان سمیت تمام سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے اسی ہفتے جاری کیے جائیں گے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 416
Visit Yesterday : 563
This Month : 3143
This Year : 66862
Total Visit : 171850
Hits Today : 2554
Total Hits : 904129
Who's Online : 4






















