ن لیگ پی ٹی آئی اور پی پی ایک ایسا تیکون ہے جو ملک اور قوم کو دن میں لوٹتے ہیں اور رات میں اکٹھے بیٹھتے ہیں۔ اب انکا راستہ جماعت اسلامی کے ورکرز روکیں گے : جماعت اسلامی ملتان
ملتان(صفدربخاری سے) جماعت اسلامی ملتان 29 جنوری کو ملتان میں ورکرز کنونش کا انعقاد کرے گی جماعت اسلامی ملتان کی کور کمیٹی کا اجلاس کی صدارت میں ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ 29 جنوری کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 29 جنوری کو ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی نے ترازو کے نشان پر الیکشن لڑیں گے اسی سلسلہ میں جماعت اسلامی نے اپنے ورکرز کو الیکشن کی تیاری کے لیے میدان میں نکال دیا ہے اس ظالمانہ اور جبر کے نظام کے خلاف قوم کو بیدار کرنا ہے۔ جماعت اسلامی اس وقت میدان عمل میں موجود ہے۔اس نظام کو پلٹنے کے لیے عوام کو بیدار ہونا ہوگا۔جماعت اسلامی پاکستان کے نوجوان کو باصلاحیت نوجوان بنانا چاہتی ہے۔ آج پورا شہر گٹر اور سیوریج کے مسائل، روشنیوں سے محروم ہے عوام گیس کی بندش اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں۔ان مسائل کا حل گھر سے نکلنے میں ہے۔ پوری قوم ان سب کو آزما چکی ہے۔ ن لیگ پی ٹی آئی اور پی پی ایک ایسا تیکون ہے جو ملک اور قوم کو دن میں لوٹتے ہیں اور رات میں اکٹھے بیٹھتے ہیں۔ اب انکا راستہ جماعت اسلامی کے ورکرز روکیں گے۔ جس کے لیے ہم کارکن کو ٹاسک دے چکے ہیں۔جماعت اسلامی اس ملک اور شہر کے حالات بدل سکتی ہے اجلاس میں خواجہ عاصم ریاض کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی قائم کردی اجلاس میں علی اصغر سلیمی، میاں منیر بودلہ،معاذ امجد،چوہدری امین،اسرار حسین ، عبد الرحمن حیدری، اسد منیر اور دیگر نے شرکت کی۔




































Visit Today : 341
Visit Yesterday : 563
This Month : 3068
This Year : 66787
Total Visit : 171775
Hits Today : 1894
Total Hits : 903469
Who's Online : 3






















