اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم” کے خلاف احتجاج، سرائیکی وسیب میں زمینوں کی تقسیم پر تحفظات
ملتان : مریم نواز کے اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم فراڈ، یہ صرف سرائیکی وسیب کے روہی تھل اور چولستان کی زمینوں پر پنجابی آباد کاری کی اسکیم ہے جس کومسترد کرتے ہیں ۔سرائیکستان نوجوان تحریک کا چیئرمین مہر مظہر عباس کات کی قیادت میں ملتان میں سرائیکی وسیب میں پنجابی آباد کاری کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔وسیب کی زمینیں صرف وسیب کے قدیم باسیوں میں ہی تقسیم کی جائیں ۔پنجابی بیوروکریسی ستر سال سے سرائیکی وسیب پر قابض تمام RPO. CPO کمشنر, ڈی سی سمیت ساری بیوروکریسی پنجابی جو ہمارے تمام وسائل لوٹ رہے ہیں ۔ہمارے وسیب کے ستر لاکھ نوجوان صرف کراچی میں روزگار کے لیے گے ہوئے ہیں سب سے پہلے وسیب کی زمینیں ان کو دی جائیں ۔سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارا سرائیکی صوبہ نہیں بنتا اور ہم تخت لاہور اور پنجابی بیوروکریسی سے جان نہیں چھڑوا لیتے تب تک ہمارے وسیب کی ایک مرلہ زمین بھی تقسیم نہ کی جائے بصورت دیگر ہر جگہ شدید احتجاج اور مزاحمت کریں گے ۔احتجاج میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی





































Visit Today : 374
Visit Yesterday : 622
This Month : 2538
This Year : 66257
Total Visit : 171245
Hits Today : 2388
Total Hits : 900478
Who's Online : 3






















