ایران میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے سبکدوش
www.bbcnewshd.com نے Friday، 24 June 2022 کو شائع کیا.
تہران: ایران میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ حسین طیب کوعہدے سے سبکدوش کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ حسین طیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایرانی خفیہ ایجنسی کے پروٹیکشن یونٹ کے چیف محمد کاظمی حسین طیب کی جگہ لیں گے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ حسین طیب پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلیمی کے مشیر کے فرائض انجام دیں گے۔رپورٹس کے مطابق حسین طیب کو ایران میں اہم شخصیات کے قتل ہونے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ گزشتہ عرصے میں قتل ہونے والوں میں ایران کے ایرواسپیس ڈویژن کے رکن اور پاسداران انقلاب کے ایکسٹرنل آپریشنز یونٹ کے کمانڈر کرنل علی اسماعیل زادے شامل ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 268
Visit Yesterday : 531
This Month : 5245
This Year : 68964
Total Visit : 173952
Hits Today : 2780
Total Hits : 956449
Who's Online : 12























