حکمرانوں نے دوماہ کےاندر ملکی معیشت اور کاروبار تباہ کر دیا ہے ، 9 بجے شب تجارتی مرکز بندکرانے کا اعلان مضحکہ خیز تاجردشمن پالیسی ہے : مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ
ملتان : سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک اور کلب عابد خان نے مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمرانوں نے دوماہ کےاندر ملکی معیشت اور کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے بدترین مہنگائی، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پیٹرول، بجلی، گیس قیمتوں میں اضافہ تجربہ کار حکمرانوں کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے حکومت کی جانب سے 9 بجے شب تجارتی مرکز بندکرانے کا اعلان مضحکہ خیز اور تاجردشمن پالیسی ہے کینٹونمنٹ تاجربرادری 9 بجےشب دوکانوں کی بندش کے اقدام کو مسترد کرتےہیں تاجروں کو اعتماد میں لیےبغیر زور زبردستی کی گئی تو تاجر احتجاجی تحریک شروع کرینگے
حکومت ہوش کے ناخن لےعوام وتاجردشمن اقدامات واپس لےکرقوم کوریلیف دے اجلاس میں مرکزی تاجرعہدیداران ملک زاہداعوان، راناشاہداحمد، ظفر اقبال خان، خواجہ دلشاد احمد، باسط توقیر انصاری، اعجازکریم صدیقی، شیخ محمد طاہر، اخترحسین، شیخ رضوان ودیگرشریک تھے







































Visit Today : 293
Visit Yesterday : 531
This Month : 5270
This Year : 68989
Total Visit : 173977
Hits Today : 2975
Total Hits : 956644
Who's Online : 9























