ملتان(صفدر بخاری سے) ملتان میں بینظیر بھٹو کی سب سے بڑی سالگرہ تقریب21جون منگل شام 4بجے پیپلزسیکرٹریٹ چوک شاہ عباس ملک ارشد اقبال بھٹہ کی میزبانی میں منائی جائے گی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن و سابق وزیراعظم شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب پورے ملک سمیت ملتان میں بھی 21جون کو پارٹی کے جیالے و کارکنان بھرپور طریقے سے منائیں گے اور اس موقع پر کیک بھی کاٹیں جائیں گے۔ ملتان سٹی کی سب سے بڑی اور مرکزی تقریب پیپلزپارٹی ممبر جنوبی پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ کی میزبانی میں انکے آفس پیپلزسیکرٹریٹ چوک شاہ عباس میں 21 جون بروز منگل شام 4 بجے زیر صدارت سٹی صدر ملک نسیم لابر منعقد ہو گی۔ تقریب میں پیپلزپارٹی ملتان سٹی سے تعلق رکھنے والے تمام صوبائی، ڈویژنل، سٹی و ضلع کے عہدیدران و کارکنان، ٹکٹ ہولڈرز، ممبرز جنوبی پنجاب کونسل، الائید ونگز کے عہدیدران شرکت کریں گے۔