حج کی تیاریوں کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپراٹھا دیا گیا
www.bbcnewshd.com نے Monday، 20 June 2022 کو شائع کیا.
مکہ مکرمہ: حج کی تیاریوں کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپراٹھا دیا گیا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق غلاف کعبہ کو جسے ’کسویٰ‘ کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا گیا۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹ دیا گیا۔ خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کرعلامتی طورپرحج سیزن کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے صدر اورامام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے غلاف کعبہ اٹھانے سے قبل عشا کی نما ز پڑھائی اورپھرغلاف کعبہ اٹھانے کے عمل میں شرکت کی۔ہرسال حج سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3میٹر اوپراٹھا دیا جاتا ہے جس کا مقصد عازمین حج کے رش کے باعث غلاف کعبہ کو نقصان پہنچنے سے بچانا ہے۔ غلاف کعبہ کواوپراٹھانے کے دوران عازمین کا طواف جاری رہا۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 268
Visit Yesterday : 531
This Month : 5245
This Year : 68964
Total Visit : 173952
Hits Today : 2815
Total Hits : 956484
Who's Online : 7























