چوروں کا اتحاد عمران خان کے خلاف ہے، ان کا کوئی نظریہ نہیں یہ گندے انڈے ہیں : شیخ رشید
اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ لوٹوں کی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں، ان چوروں کا اتحاد عمران خان کے خلاف ہے، ان چوروں کا کوئی نظریہ نہیں یہ گندے انڈے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ایک سازش کے تحت آئی ہے،ہم ان چوروں،ڈاکوؤں،بدمعاشوں کو نہیں مانتے۔ شیخ رشید نے لال حویلی کے باہرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چور اور ڈاکو ایک سازش کے تحت آئے ، جو کہتے ہیں یہ سازش نہیں مداخلت تھی سپریم کورٹ اس کا ازخود نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں ہمیں الزام دیتی تھیں کہ مہنگائی کردی جبکہ اب ڈالر مہنگا، کارخانے بند اور پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی، کوئی ان سے پوچھے 210 روپے پر ڈالر کیسے پہنچا؟ شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص اب پاکستان کیوں نہیں آرہا؟جبکہ یہ ساری سازش آصف زرداری نے کی ہے جو ن لیگ کا جنازہ نکالے گا۔









































Visit Today : 268
Visit Yesterday : 531
This Month : 5245
This Year : 68964
Total Visit : 173952
Hits Today : 2768
Total Hits : 956437
Who's Online : 12























