کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کا مذہبی انتہاپسندی کے خلاف مظاہرہ
کیلگری’کینیڈا: پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ سماجی کارکن محمد نواز ورک نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انتہاپسند جماعتوں بالخصوص تحریک لبیک پاکستان’ اہل سنت والجماعت اور لشکری جھنگوی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے۔ انہوں نے عورتوں کے ساتھ ہر شعبہ زندگی میں ناروا سلوک کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرے میں شریک دیگر شرکا میں ثریا بیگم’ اسد محمود واہل خانہ’ علی وقار واہل خانہ’آغا محسن علی خان’ محمد ولید’ بشریٰ سعید’ ثنا شہزاد واہل خانہ’ محمد رفیق’ محمد عاطف’ روبینہ مظہر و اہل خانہ’ احمد مختار ‘ قاسم جاوید’ احسان اللہ’ محمد افضل اور تنویر شامل تھے۔









































Visit Today : 268
Visit Yesterday : 531
This Month : 5245
This Year : 68964
Total Visit : 173952
Hits Today : 2773
Total Hits : 956442
Who's Online : 12























