ملتان ( صفدربخاری سے ) بی بی سی نیوزکی خبر پر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایکشن لے لیا ، سید یوسف رضا گیلانی نے حلقہ پی پی217 سے پیپلزپار ٹی کے امیدوارملک ارشد اقبال بھٹہ سے خود رابطہ کر کے غلط فہمی دور کی اورآج شام 6بجے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ۔ تفصیل کے مطابق آج بی بی سی نیوز کی ایک خبر بریک ہو ئی جس کے مطابق ملتان سےحلقہ پی پی 217سے پیپلزپارٹی کے امیدوارملک ارشد اقبال بھٹہ کو دستبردار ہونے اور ن لیگ کے امید وار کی سپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا جس پر ملک ارشد اقبال بھٹہ نے ن لیگی امیدوار کی سپورٹ کرنے سے انکار کردیا اور آج ہونے والے اجلاس میں شرکت بھی نہ کی ۔ بی بی سی پر یہ خبر بریک ہوتے ہی پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سید یوسف رضا گیلانی نے ایکشن لیتے ہوئے سٹی صدرملک نسیم لابر کی قیادت میں ایک وفد ملک ارشد اقبال بھٹہ کو منانے کے لئے بھیجا ، جس پر ملک ارشد اقبال بھٹہ نے انکی بات ماننے سے انکار کردیا بعد ازیں سید یوسف ر ضا گیلانی نے ملک ارشد اقبال بھٹہ سے خود فو ن پر آدھا گھنٹہ بات کرنے کے بعداپنی گاڑی بھیج کر گیلانی ہاوس بلوایا ۔ گیلانی ہاوس میں دو گھنٹے کی میٹنگ کے بعد ملک ارشد اقبال بھٹہ کی شرائط کو تسلیم کیا گیا جس کا اظہارپیپلز پارٹی کے رہنماوں کی موجود گی میں آج شام 6کے بعدگیلانی ہاوس میں پریس کانفرنس میں کیا جائے گا