ملتان (صفدربخاری سے) پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 85 روپے تک اضافے سے مہنگائی کا مزید سونامی آ چکا ہے جس کو روکنے کے لیے ن لیگ سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ چکے ہیں پی ایس پی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی اور افتخار عالم پر قاتلانہ حملہ سندھ حکومت کی گڈ گورننس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں اتنی اہم شخصیت محفوظ نہیں ہے تو عام آ دمی کیسے محفوظ رہ سکتا ہے انیس قائم خانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور پارٹی قائدین کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور قائدین سید مصطفیٰ کمال،انیس قائم خانی کو فی الفور سیکیورٹی فراہم کی جائے کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کی زندہ مثال بڑھتی ہوئی مہنگائی،بجلی وگیس کی طویل لوڈشیڈنگ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے اگر پٹرولیم مصنوعات ،بجلی وگیس کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو پی ایس پی جنوبی پنجاب احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔