ڈیرہ غازیخان (زبیر لودھی )  ریجنل  ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد سلیم کے احکامات کی روشنی میں ریجن کے چاروں اضلاع ،ڈیرہ غازیخان ،مظفر گڑھ ،راجن پو ر اور لیہ کے افسران و ملازمان کی فلاح اور مسائل کے فوری حل کے لیئے ریجنل پولیس آفس میں ایک سپیشل ڈیسک قائم کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں سب انسپکٹر نصرت پروین کو بطور فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ریجن بھر سے کسی پولیس آفیسر یاملازم کو تبادلہ ،پرموشن ،پینشن،اپیل ، ویلفئر یا محکمانہ کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ اپنا مسئلہ تحریری طور پر یا بذریعہ فون نمبر 0649260482یافوکل پرسن کو بذریعہ موبائل /واٹس ایپ پر بھی نوٹ کراسکتے ہیں ۔افسران و ملازمان کے پیش کردہ مسائل کو ریجنل پولیس آفیسر روزانہ کی بنیاد پر خودسماعت کریں گے ۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد سلیم نے کہا کہ سپیشل ڈیسک کے قیام کا مقصد ملازمان کے مسائل کو جاننا اور فوری حل کرنا ہے ۔ریجن کے چاروں اضلاع سے جو ملازمان اپنے مسائل کے حل کےلیے میرے دفتر نہیں آسکتے وہ اپنا مسئلہ بذریعہ فون نوٹ کراسکتے ہیں جس کا فوری نوٹس لیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ ادار وں کی مضبوطی ملازمین کی فلاح سے مشروط ہے۔فورس کے مسائل کو جاننا اور انہیں حل کرنا میری اولین ترجیح ہے