ملتان :  سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ وصدر انجمن تاجران قائد اعظم شاپنگ سنٹر 4 معظم وحید خواجہ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک اور کلب عابد خان نے عزیزشہیدروڈ کینٹ پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں اضافہ کی ہیٹرک مکمل کر کے سفیدپوش طبقہ سے جینے کا حق چھین لیا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوجائیگا اگر موجودہ حکمرانوں سے اگر سسٹم نہیں سنبھل سکتا تھا تو اقتدار سنبھالا کیوں تین ماہ قبل سب کچھ ٹھیک تھا اچانک اقتدار میں اتےہی سارا معاشی وکاروباری نظام تباہ ہوکر رہ گیاہے رہی سہی کسر بجلی کی بدترین طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے تاجربرادری حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں عوام دشمن اقدامات واپس لےکرقوم کوریلیف دیاجائے وگرنہ تاجر احتجاجی دائرہ وسیع کرینگے۔