جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کو مہنگائی کے خلاف اپنے ٹرین مارچ میں شمولیت کی دعوت دے دی
bbc news urdu نے Thursday، 16 June 2022 کو شائع کیا.
لاہور: جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے مہنگائی کے خلاف ٹرین مارچ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں پریس کانفرنس میں 25 جون کو ٹرین مارچ کا اعلان کیا ہے۔ وہ پی ٹی آئی کو اس مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ آئیں گے تو انہیں آنسو گیس کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما امجد خان نیازی نے کہا کہ سراج الحق ہمارے لیے محترم ہیں، ہم چاہیں گے کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں، ہم نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف پہلے بھی انہیں دعوت دی تھی اب بھی کہیں گے کہ وہ ہمارے ساتھ آئیں۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 268
Visit Yesterday : 531
This Month : 5245
This Year : 68964
Total Visit : 173952
Hits Today : 2782
Total Hits : 956451
Who's Online : 12























