ملتان: صدرجیولرز ایسوسی ایشن کینٹ رانا شاہد احمد، چیئرمین مختیار احمد ملک اور جنرل سیکرٹری رانامبشررئیس نے ایسوسی ایشن کے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمران مہنگائی سے نجات کےنعرے لگاتےہوئے اقتدار تک پہنچے اور 2 ماہ کے اندر تجربہ کار حکومت نے پوری معیشت کا دھڑن تختہ کردیاہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکےبعددیگرے ہیٹرک مکمل کر کے عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے رہی سہی کسر بجلی کی قیمت میں تشویش ناک حدتک اضافہ اور بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی ہے اگر حکومت قوم کو ریلیف اور بدترین معاشی بدحالی سے نہیں نکال سکتی تو انہیں مذید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی جمشیدبلوچ، حامدعلی چوہان اور طارق چوہدری نے کہا حکومت فوری طور پر ظالمانہ اقدامات واپس لے وگرنہ تاجر سڑکوں پر آکر احتجاج کرینگے۔