ملتان (صفدربخاری سے) انجمن تاجران قائد اعظم شاپنگ سنٹر 4 کے عہدیداران و تاجران کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شاہنگ سنتٹر4 /سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ نے کہا ملکی تاریخ کےبدترین معاشی وکاروباری بحران نے لاکھوں چھوٹے تاجروں کی حالت قابلِ رحم بنا دی ہے حالیہ وفاقی بجٹ 2022-2023 میں بھی چھوٹے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیاگیا جو کہ افسوس ناک پہلو ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکےبعددیگرے اصافہ اور بجلی گیس کی مہنگائی ولوڈشیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے حکومت کوئی چاہیے عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کی بجائے قوم کی معاشی بحالی کاسوچیں اور عوام وتاجر دوست اقدامات کریں وگرنہ تاجر برادری مجبوراً احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے استقبالیہ تقریب سے چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، کلب عابد خان نے بھی خطاب کیا جبکہ ذیشان شیخ، محمد زبیر، شیخ جاویداختر، شیخ اصغرعلی، جنیدقریشی، قاضی وحید، شیخ وسیم رشید، قاضی عمران، شفقت، قاضی عمیر ودیگرشریک تھے