ڈیرہ غازی خان (زبیر لودھی سے ) عمران خان کو غیر ملکی سازش کے ذریعے سے ہٹایا گیا جس کا مقصد پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے۔ ان لوگوں نے آتے ہی نیب اور ایف آئی اے کو ختم کرنے شروع ہو گئے۔ امریکا بھارت اور اسرائیل کی مدد سے ہمارے چند ضمیر فروشوں نے اپنے ذاتی مقاصد کی تکمیل کے لئے ہمارے جمہوری نظام کا خاتمہ کیا کمر توڑ مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن کردی۔ تمام پی ٹی آئی ٹائیگرز اور لیڈران متحد ہوکر سردار سیف کھوسہ کو کامیاب کرائیں، اس بات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے قصبہ سمینہ سادات میں پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے سردار محی الدین کھوسہ بھی شریک تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں یہ لوگ مہنگائی کا خاتمہ کرنے آئے تھے لیکن اپنی جیبیں بھرنے میں لگ گئے ہیں مہنگائی کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ ورکرز کنونشن میں سید امجد شاہ، صفدر لنڈ ، دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں شرکت کرنے والوں میں مقامی رہنما سید عبدالقیوم، سید اسحاق، سید عبدالخالق، سید شہاب الدین، سید زین العابدین، سید دوست محمد، ملک زکریا ڈلہڑ، سید عبدالرحمان، آصف مستوئی، فاروق کاشی، ملک سجاد احمد، ملک اقبال دودھا، ملک فرحان ملانہ، یاسین جتوئی، بشیر بلوچ، محبوب کشانی،مشتاق سنجرانی، ملک نور حسین ڈلہڑ، سید آصف سراج، رانا عمران چنڑ، سید عنایت اللہ، سید احمد سعد، سید لقمان، اصغر کھوسہ، حنیف رخشانی، سید صفدر حسین، سید ارشد عباس، سید ربانی حبیب، سید ذیشان، سید توقیر، سید اویس، سید عدیل ناصر، سمیت سینکڑوں پی ٹی آئی ٹائیگرز نے شرکت کی اور عہد کیا کہ ہم سب متحد ہو کر سردار سیف الدین کھوسہ کی مکمل سپورٹ کریں گے اور انشاءاللہ کامیاب کرائیں گے