ٹوکیو :  پاکستان کے معروف سینئر اداکار ،ہدایتکار،اور پروڈیسر تنویر جمال جو کچھ عرصہ سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے وہ حال ہی میں علاج کی غرض سے اپنی پاکستان میں تمام مصروفیت ختم کر کے واپس جاپان آئے کیونکہ وہ جاپان میں کافی عرصہ سے رہائش پذیر بھی ہیں ۔سہارا انٹر نیشنل کے ڈائیریکٹر محمد اشرف چہل کے مطابق آج صبح ان کی طبیعت شدید خراب ہو گئی اور انھیں فوری طور پر مقام ہسپتال تویاما سٹی داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ان کا علاج جاری ہے یاد رہے کہ دو دن پہلے رانا ابرار حسین صدر مسلم لیگ ن اپنے ساتھیوں محمد آصف بھٹی،محمد علی ستار،رانا محمد ارشد اور سید عظیم کے ہمراہ محمد اشرف چہل کی دعوت پر تویاما گئے تھے اور اس موقع پر تنویر جمال سے ملاقات بھی ہوئی تھی اور ان کی تیمار داری بھی کی گئی آج صبح محمد اشرف چہل سے فون پر رابطہ ہوا تو ان نے بتایا کہ تنویر جمال کی حلت تشویش ناک ہے جس پر دعائے صحت کی گئی اور محمد اشرف چہل اور رانا ابرار حسین نے پاکستان ،جاپان اور پوری دنیا میں مقیم تنویر جمال کے مداحوں سے ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے اور جمعہ کے روز جاپان کی تمام مساجد کے علما اکرام سے دعا کی اپیل کی گئی ہے اللہ انھیں جلد صحت یاب کر ئے آمین۔