ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچ جارہی ہے , بابر اعظم نے ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
ملتان (صفدر بخاری سے) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔ دوسرے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، آج کے میچ میں انہوں نے لگاتار نو نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 77 رنز کی اننگز کھیلی ۔اس کے ساتھ ہی وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں لگاتار نو نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 196 ، تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 67 اور دوسری میں 55 رنز بنائے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 57، دوسرے میں 114 اور تیسرے ون ڈے میں 105 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے خلاف اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ون ڈے میں 103 جب کہ دوسرے ون ڈے میں 77 رنز بنائے۔ خیال رہے کہ بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میں بھی سنچری سکور کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ یہ ان کی ون ڈے فارمیٹ میں مسلسل تیسری سنچری تھی، پہلی دو سنچریاں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف بنائی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے میں دو بار لگاتار تین سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے۔ انہوں نے پہلی بار لگاتار تین سنچریاں 2016 میں بنائی تھیں۔








































Visit Today : 292
Visit Yesterday : 531
This Month : 5269
This Year : 68988
Total Visit : 173976
Hits Today : 2960
Total Hits : 956629
Who's Online : 7























