ایشوریا شوہر ابھیشیک کے ساتھ پھر سے فلم میں کام کرنے کی خواہشمند
ممبئی: بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ ایشوریا رائے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ دوبارہ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ایشوریا نے کہا کہ مجھے امید ہے جلد کسی فلم میں اپنے شوہر کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاؤں گی اور ایسا ہونا بھی چاہیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشوریا اور ابھیشیک ماضی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے کامیاب جوڑی ثابت ہوئی، انہوں نے ایک ساتھ فلم گرو، دھوم 2، امراؤ جان، کچھ نا کہو، سرکار راج سمیت دیگر ہٹ پروجیکٹس میں کام کیا۔اس سے قبل اداکار کے شوہر خود بھی اہلیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔ ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ایشوریا کے ساتھ کام کرنے کا بےصبری سے انتظار ہے لیکن صحیح وقت پر اچھی اسکرپٹ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔اداکار نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم دونوں فلم میں دل سے کام کرتے ہیں، موقع ملا تو ضرور پھر سے ایشوریا کے ساتھ کام کروں گا۔








































Visit Today : 292
Visit Yesterday : 531
This Month : 5269
This Year : 68988
Total Visit : 173976
Hits Today : 2957
Total Hits : 956626
Who's Online : 7























