اسلام آباد: صدر علوی نے آئین کے آرٹیکل 156۔ ون کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے ہمدرد اسکول آف لاء کراچی کے طلبا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے مذہبی اقدار کو صحیح حوالے اور سیاق و سباق کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت ہے،انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، ڈی این اے پروفائلنگ اور سائنسی تحقیقاتی طریقوں اور تکنیکوں کو اپنانا انصاف کی جلد فراہمی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکیم محمد سعید نے معاشرے کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔علاوہ ازیں صدرِ مملکت نے ہلالِ احمر کے چیئرمین ابرارالحق کی قیادت میں ملنے والے وفد اور رضاکارعلی شعیب سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلالِ احمر پاکستان نے ہمیشہ سانحات و حادثات میں انسانیت کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔