کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ نہیں، کینیڈین وزیراعظم
www.bbcnewshd.com نے Monday، 6 June 2022 کو شائع کیا.
اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہےکہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا ناقابل قبول ہے۔اونٹاریو میں انتہاپسند حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے۔کینیڈین وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملک میں ہرروز لاکھوں افراد کو امتیازی سلوک اورحارجیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ حقیقت ہے۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کینیڈا کے عوام پرحملہ ہے۔ پورا ملک نفرت پر مبنی جرم کا نشانہ بننے والے مسلمان خاندان کے ساتھ ہے۔ نفرت اوراسلاموفوبیا کے خاتمے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 309
Visit Yesterday : 531
This Month : 5286
This Year : 69005
Total Visit : 173993
Hits Today : 3137
Total Hits : 956807
Who's Online : 9























