پانی بحران کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، آبی ذخائر 97 فیصد کم
اسلام آباد: ملک میں پانی کا بحران سنگین ہونے سے پانی کی کمی کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جب کہ صوبوں کو 50 فیصد پانی کی کمی کا سامنا جبکہ آبی ذخائر میں97 فیصد کمی ہو گئی ہے۔ارسا (انڈس ریورسسٹم اتھارٹی) کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ملک میں پانی بحران میں شدت سے پانی کی کمی کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بھی 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ارسا کی جانب سے پانی کی صورتحال کی تفصیلات کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی کم ہے تربیلا ڈیم گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ ہے جبکہ گزشتہ سال ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ35 لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے۔ گزشتہ سال ان دنوں دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 84 ہزار کیوسک تھا۔








































Visit Today : 292
Visit Yesterday : 531
This Month : 5269
This Year : 68988
Total Visit : 173976
Hits Today : 2970
Total Hits : 956639
Who's Online : 8























