ابو ظہبی: بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی میوزک کی بہت بڑی مداح ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ابوظہبی میں ہونے والی آئیفاایوارڈ 2022 کی تقریب میں گلوکارہ نیہا ککڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے میوزک کو خوب سراہا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ عاطف اسلم کے ساتھ گانا پسند کرتی ہیں۔