پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی تیاری
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 4 June 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: پٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد تک اضافہ کی تیاری کرلی گئی ہے اور اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری کے لیے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوئی نادرن کےلیے 45 اور سوئی سدرن کے لیے 44 فیصد اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کے بعد گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کے بعد قیمت 1007 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی
ٹیگز:-







































Visit Today : 293
Visit Yesterday : 531
This Month : 5270
This Year : 68989
Total Visit : 173977
Hits Today : 2973
Total Hits : 956642
Who's Online : 8























