عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیراعظم
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 2 June 2022 کو شائع کیا.
انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اگرکسی کو ثبوت کی ضرورت تھی کہ نیازی حکومتی عہدے کے لئے نااہل ہیں تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست کریں لیکن اس میں حد پارکرتے ہوئے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی جرات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں ترکی میں ہوں اورپاکستان اورترکی کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کررہا ہوں۔عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگران لوگوں کو اقتدار سے نہیں نکالا گیا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے اورایٹمی پروگرام ختم ہوا تو ملک کے 3 ٹکڑے ہوں گے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 292
Visit Yesterday : 531
This Month : 5269
This Year : 68988
Total Visit : 173976
Hits Today : 2971
Total Hits : 956640
Who's Online : 8























