سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج
اسلام آباد: اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پارٹی قائدین اور سیکڑوں کارکنان کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے گئے۔ اسلام آباد کے تھانہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سمیت سیکڑوں کارکنوں کیخلاف سرکاری املاک کونقصان پہنچانے کے تین مقدمات درج کیے گئے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ایما پر پی ٹی آئی کارکنوں نے درختوں کو آگ لگائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے لانگ مارچ کے دوران سرکاری بس پر پتھراؤکرکے نقصان پہنچایا جبکہ بلیو ایریا اور ڈی چوک پر پولیس پر دھاوا بول کر اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراو سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مقدمے کی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن کی گاڑی سے ایس ایم جی کی گن بھی برآمد ہوئی۔قبل ازیں لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمات درج کرلیے گئے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس اہلکاروں پر تشدد اور انہیں اغوا کرنے سمیت اینٹی رائٹ سامان چھیننے پر سنگین دفعات تحت مقدمات درج کیے۔ مقدمات میں نامزد کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، حسان نیازی اور زبیر نیازی سمیت سیکڑوں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کے خلاف مقدمات گلبرگ، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ، اسلام پورہ میں درج کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابقہ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور انکے بھائی سمیت 200 نامعلوم افراد کے خلاف کار سرکار مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ منگلا کینٹ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔







































Visit Today : 310
Visit Yesterday : 531
This Month : 5287
This Year : 69006
Total Visit : 173994
Hits Today : 3161
Total Hits : 956830
Who's Online : 14























