مشہور بھارتی اداکارہ و ماڈل نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی
ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل بدیشا ڈی ماجمدارنے خودکشی کیرئیر میں اچھے مواقع نہ ملنے کی وجہ سے کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 سالہ بنگالی اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدار کولکتہ میں واقع اپنے کرائے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔21 سالہ اداکارہ موت سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی تھی، اداکارہ کے گھر والوں اور دوستوں کے مطابق اداکارہ کےنجی تعلقات کشیدہ تھے جبکہ وہ کیرئیر بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشان تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ پولیس نے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے تاہم اس میں بدیشا نے مبینہ طور پر اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا اور کیرئیر میں بہتر مواقع نہ ملنے کو موت کی وجہ قرار دیا ہے، اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔







































Visit Today : 310
Visit Yesterday : 531
This Month : 5287
This Year : 69006
Total Visit : 173994
Hits Today : 3163
Total Hits : 956832
Who's Online : 14























