جیکولین فرنینڈس کا بالی ووڈ میں قابل تحسین اقدام
نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم انڈسٹری میں محض اداکاری کے لیے مشہور نہیں بلکہ گاہے بگاہے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے حال فلم انڈسٹری کے مشہور فوٹوگرافر منوج مہرا کے بھائی کو طبی امداد کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں۔اداکارہ نے گزشتہ سال کورونا کی عالمی وبا کے دوران اپنی فاؤنڈیشن ‘یو اونلی لائیو ونس’ (یولو) کا بھی آغاز کیا تھا تاکہ مختلف طبقے کے لوگوں کو امداد فراہم کی جاسکے۔منوج مہرا نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر جیکولین فرنینڈس کو ٹیگ کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ نے میرے بھائی کی مدد کی جس پر میں آپ اور اپکی فاؤنڈیشن کا بےحد مشکور ہوں، میں نے ایک دن آپکو اپنی پریشانی بنائی اور آپ نے بنا وقت گنوائے ہماری مدد کی۔ میرے بھائی اور میری فیملی کی جانب سے آپکو بہت سا پیار اور بہت شکریہ‘‘۔اداکارہ کی فاؤنڈیشن دیوالی، کرسمس سمیت عام دنوں میں بھی سینکڑوں افراد کی مدد میں اپنا کردار ادا کرتی رہتی ہیں۔







































Visit Today : 310
Visit Yesterday : 531
This Month : 5287
This Year : 69006
Total Visit : 173994
Hits Today : 3159
Total Hits : 956828
Who's Online : 15























