بہاولپور: روہی کی تپتی ریت پر نماز استسقاء ادا بارانِ رحمت اور بارانِ صوبہ کے لئے خصوصی دعائیں۔صوبہ تحریک کے رہنماؤں نے ڈیراور کے شاہی قبرستان صحابہ کرام کے مزارات پر حاضری کے بعد روہیلوں سے اظہار یکجہتی ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور تحریک کے مرکزی قائد قاری مونس بلوچ نے صوبہ تحریک کے ساتھیوں کے ہمراہ ڈیراور کے شاہی قبرستان صحابہ کرام کے مزارات حاضری و فاتحہ خوانی قدیمی روہیلوں اور چولستانی بلوچوں سمیت دیگر اقوام کے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔صوبہ تحریک کے قائد قاری مونس بلوچ نے چولستان کی تپتی ریت پر نماز استسقاء پڑھائی۔جس میں سرکاری اداروں کے اہلکاروں سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔اس دوران رب لم یزل کی بارگاہ میں باران رحمت اور باران صوبہ کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔قاری مونس بلوچ نے کہا چولستان سمیت بہاولپور کے عوامی نمائندوں اور سیاستدانوں نے چولستان میں مقیم اقلیتی افراد کے بنیادی مسائل و مطالبات پر توجہ نہیں دی۔یہی وجہ ہے کہ روہی کے مکین پانی مہنگائی آبی مسائل کے ساتھ ساتھ اپنے جانوروں اور دیگر مال و اسباب کے ساتھ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔قاری مونس بلوچ نے سینکڑوں عوام کے ساتھ خالق کائنات زمین و آسمان کے مالک سے التجا کی وہ اپنے بندوں پر بارش اور رحمت کے سائے سے سرفراز فرمائے۔