میزائل معاملے پر بھارتی جواب کے بعد پاکستان اپنا لائحہ عمل دے گا، وزیر خارجہ
ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے میزائل فائر ہونا تشویشناک اور بہت بڑی عالمی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، بھارتی جواب کے بعد پاکستان اپنا اگلا لائحہ عمل ترتیب دے گا۔ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارت کو دوبارہ طلب ہورہی ہے میں بتا دوں کہ ابھینندن کی چائے ابھی تک ٹھنڈی نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ تین روز قبل 9 مارچ کی شام بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ہم نے وضاحت طلب کی ہے، میزائل فائر ہونا معمولی نہیں بلکہ تشویشناک بات ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی فلائنگ آبجیکٹ کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے اور ہمیں امید ہے کہ عالمی برادری بھارت کی اس خطرناک حرکت پر نوٹس لے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو فلائنگ آبجیکٹ کا جواب ضرور دینا ہوگا اور ہم اُس کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے کیونکہ اس سے قبل 26 فروری 2019 کو بھی بھارت کی جانب سے جارحیت کی جاچکی ہے۔




































Visit Today : 341
Visit Yesterday : 563
This Month : 3068
This Year : 66787
Total Visit : 171775
Hits Today : 1895
Total Hits : 903470
Who's Online : 3






















