پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے، سربراہ پاک فوج
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 28 August 2021 کو شائع کیا.
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارا واحد مقصد پرامن، خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارا واحد مقصد پرامن، خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے، پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 480
Visit Yesterday : 509
This Month : 2021
This Year : 65741
Total Visit : 170729
Hits Today : 9803
Total Hits : 896396
Who's Online : 7






















