ملتان(صفدربخاری سے ) وفاقی وزیر و چئیرمین متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی کی ہدایت پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب صدر چوہدری عمر حیات،جنرل سیکرٹری فیاض حسین خان لغاری اور لائبریری سیکرٹری سمیرا صدیق ملک سے متحدہ قومی مومنٹ ملتان زون اور ضلع ملتان کے وفد نےملاقات کی اس موقع پر زونل صدرایاز علی شیخ،زونل جنرل سیکرٹری رانا ذوالفقار علی اور ضلعی صدر رانا سمیع نےوفاقی وزیر و چئیرمین متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی کی طرف سے منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور ان کی وکلاءکی خدمت اور بار کے وقار میں اضافہ کا باعث بننے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور منتخب عہدیداران کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی کی طرف سے گلدستے اور مبارک بادپیش کی