ملتان میں وارن اسٹیٹ ڈویلپر گروپ کا استقبالیہ، ملک احمد حسن ڈیہڑ کی خدمات کو خراج تحسین
ملتان: وارن اسٹیٹ ڈویلپر گروپ کی طرف سے سابق ایم این اے ملک احمد حسن ڈیہڑ سابق چیئرمین رانا وحید،کیپٹن ر ملک ناصر مہے کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ معززین ملک مزمل سندھیلہ،ملک سرفراز،رانا حیدر،رانا صفدر،رانا زاہد،مہر شہباز،نزیر احمد سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے ملک احمد حسن ڈیہڑ نے کہا کہ ہمیشہ تعمیری اور علاقائی ترقی کی سیاست کی خدمت کے جذبے کے تحت سیاست اپنائی اور لوگوں کے کام آئے مسائل حل کئے ایسے میں ملک فلک شیر بھوانا،آفتاب نعیم نے ہر میدان میں ہمارا ساتھ دیا آئندہ بھی امید رکھتا ہوں کے وہ ہمارے شانہ بشانہ چلیں گے تاکہ عوامی مسائل حل ہوں اور شہر بہتری کی جانب سفر کرے ملک فلک شیر بھوانا،ملک آفتاب نعیم نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ احمد حسن ڈیہڑ کی ملتان کے لیے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک احمد حسن ڈیہڑ نے ملتان شہر سمیت اپنے حلقہ انتخاب کی تعمیر وترقی کے لیے جو عملی اقدامات اٹھائے آج ان کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے۔



































Visit Today : 521
Visit Yesterday : 509
This Month : 2063
This Year : 65782
Total Visit : 170770
Hits Today : 10575
Total Hits : 897168
Who's Online : 10






















