پاک فوج نے ہمیشہ شجاعت کی اعلیٰ مثال رقم کی ، پاکستان ان شاء اللہ قائم رہے گا: سردار شہزاد کریم بھٹی
ملتان: ڈویژنل صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ مسلم لیگ ملتان سردار شہزاد کریم بھٹی نے کہا ہے کہ خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان پوری قوم کی اولین ترجیح ہے پاک فوج نے ہمیشہ دلیری بہادری اور شجاعت کی اعلیٰ مثال رقم کی اور اپنے سے تعداد میں کئی گنا زیادہ فوج کو ناکوں چنے چبوا کر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا ئے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر کے آئے روز دہشت گرد کاروائیاں کررہا ہے پاک فوج نے دشمن کی چالوں کو ہمیشہ ناکام بنایا ۔بھارت جو کچھ کرلے لیکن پاکستان کو اللہ پاک نے قائم رہنے کیلئے بنایا ہے اور پاک سرزمین کے دشمن کبھی اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوپائیں گے ،دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں اور پاکستان کو اس وقت دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہے ۔بھارت اپنے مکروہ حیلوں میں خود ہی تباہی کی طرف جارہا ہے اور اندر سے ٹوٹ رہا ہے۔





































Visit Today : 507
Visit Yesterday : 509
This Month : 2049
This Year : 65768
Total Visit : 170756
Hits Today : 10195
Total Hits : 896788
Who's Online : 8






















