آم کے کاشتکاروں کے لیے مفت مینگو پروٹیکشن بیگز کی فراہمی کا اعلان
ملتان : پاکستانی آم کو یورپ کی مارکیٹ تک رسائی اور ایکسپورٹ کوالٹی آم کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی نے رواں سال بھی ڈیڑھ لاکھ مینگو پروٹیکشن بیگ آ م کے کاشتکاروں کو مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دنیا بھر میں اپنے ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے پہچاننے جانے والے پاکستانی آم کو یورپین ممالک کی ڈیمانڈ کے مطابق تیار کیا جا سکے۔ مینگو پروٹیکشن بیگ کے استعمال سے آم کی فصل فروٹ فلائی اور دیگر نقصان دہ کیڑوں رون محفوظ رہتی ہے اور سپرے کے کم سے کم استعمال کی وجہ سے آم ایکسپورٹ کوالٹی مارکیٹس میں اپنی جگہ بنا پاتا ہے جس سے آ م کے کاشتکاروں کی آمدن میں بھی دو گنا اضافہ ہو سکے گا وفاقی حکومت کے اس پروجیکٹ کے تحت پاکستانی آ م جاپان جنوبی کوریا یورپی یونین ریاست ہا ے متحدہ امریکہ اور چین کی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکے گا کیونکہ ان ممالک میں بیماریوں سے پاک ارگینک طریقے سے تیار کردہ آ م کو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے اس سلسلے میں پاکستان ہارٹیکلچر اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے زیر اہتمام سیمینار چھ مئی کو دن 10 بجے قاسم بیلہ ملتان میں منعقد کیا جائے گا جس میں آم کے کاشتکاروں کو مینگو پروٹیکشن بیگز کے استعمال کی باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی قبل از یں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے دفتر میں مثالی کاشتکاروں میں مینگو پروٹیکشن بیگز مفت تقسیم کیے جائیں گے۔





































Visit Today : 204
Visit Yesterday : 563
This Month : 2931
This Year : 66650
Total Visit : 171638
Hits Today : 939
Total Hits : 902514
Who's Online : 3






















