شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 28 November 2021 کو شائع کیا.
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کر کے 2 جوانوں کو شہید کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان دتہ خیل میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا، حملہ کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے جن میں 22 سالہ ٹانک کے رہائشی لانس نائیک عارف اور 27 سالہ چترال کے رہائشی لانس نائیک رحمان شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 343
Visit Yesterday : 563
This Month : 3070
This Year : 66789
Total Visit : 171777
Hits Today : 1898
Total Hits : 903473
Who's Online : 4






















