بورے والا میں موبائل فون سمز ایکٹو کروانے والا گروہ دوبارہ متحرک ہو گیا
بورے والا میں موبائل فون سمز ایکٹو کروانے والا گروہ دوبارہ متحرک ہو گیا اور لوگوں کے نشان انگوٹھا سے سمیں نکالی جارہی ہیں جعلی نشان انگوٹھا سے ایکٹو کی گئی سمز جرائم پیشہ افراد کو فروخت کی جارہی ہیں گزشتہ روز بورے والا کے سنئیر صحافی ثاقب سہیل وٹو نے بتایا کہ میں گلی نمبر1، محلہ صادق ٹاؤن، تحصیل بوریوالا ضلع وہاڑی کا رہائشی ہوں۔اور پراپرٹی کا کام کرتا ہوں میں نے محکمہ نادرا سے اپنا قومی شناختی کارڈ اپنے نام پر حاصل کر رکھا ہے۔ مورخہ18-10-2021 بوقت 2:27 دو بجکر ستائیس منٹ پر میرے موبائل پرجاز کمپنی کی طرف سے مسیج آیا کہ آپ کے قومی شناختی کارڈ پرجاز کمپنی کی طرف سے سم نمبری-03208644774 آپ کے نام پر ایکٹیو ہو گئی ہے۔ مقامی فرنچائز جازکمپنی واقع پرانا ڈاکخانہ چوک بوریوالاپررابطہ کیا توانہوں نے بتلایا کہ سم نمبر03208644774- تمہارے نام پر ایکٹیو ہو گئی ہے لیکن اس کے متعلق ہمیں کوئی علم نہ ہے کہ سم نمبری -03208644774 کسی نے تمہارے نام پر ایکٹیو کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے نام غیر قانونی طور پر سم ایکٹیو کرنے والے گروہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےاور موبائل فون سمز ایکٹو کروانے والا گروہ کوفوری گرفتار کیا جائے



































Visit Today : 418
Visit Yesterday : 546
This Month : 3691
This Year : 67410
Total Visit : 172398
Hits Today : 2970
Total Hits : 911231
Who's Online : 5






















