ملتان: ایف جی ڈگری کالج فار بوائز ملتان کینٹ میں کالج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بی ایس کے طلباء اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ’’ایکسی لینس ایوارڈ ‘‘تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں بی ایس آئی ٹی اور بی ایس انگلش کے یونیورسٹی کے امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پانچ طالبات کو شیلڈز دیں جبکہ چار اساتذہ میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں نظامت کے فرائض صدر شعبہ اردو اسسٹنٹ پروفیسر کرامت علی شکیل نے ادا کئے جبکہ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد ادریس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس تقریب کے کامیاب انعقاد پر طلباء اور اساتذہ نے پرنسپل پروفیسر محمد ادریس کو مبارکباد دی ۔