مردم شماری کے معاملے پر اتحادی سیاسی جماعتوں میں تنازعات ، اعتراضات کےحل کیلئےوزیراعظم نے اجلاس بلا لیا
bbc news urdu نے Sunday، 2 April 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے مردم شماری کے معاملے پر اتحادی سیاسی جماعتوں میں جاری تنازعات کے حل کیلئے اجلاس بلا لیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی جماعتوں کو مردم شماری کے حوالے سے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ان کے آپسی اختلافات کے حل کیلئے بھی پیش رفت متوقع ہے۔اجلاس 5 اپریل بروز بدھ طلب کیا گیا ہے۔ سندھ میں مردم شماری کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اپنی شکایات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر چکے ہیں۔ وزیراعظم کے بلائے گئے اجلاس میں ایم کیو ایم بھی شرکت یقینی بنائے گی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی سے شدید اختلافات پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے گذشتہ دنوں مردم شماری مسترد کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 364
Visit Yesterday : 563
This Month : 3091
This Year : 66810
Total Visit : 171798
Hits Today : 2002
Total Hits : 903577
Who's Online : 7






















