بحران در بحران کے ذمہ دار عمران خان اور اس کا نالائق خوشامدی ٹولہ ہے : ماریہ علی
ملتان (صفدربخاری سے) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی سینئر نائب صدر ماریہ علی نے کہا ہے کہ بحران در بحران کے ذمہ دار عمران خان اور اس کا نالائق خوشامدی ٹولہ ہے جس کی وجہ سے آ ج ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام فاقوں پرمجبورہےاگر عیاش ٹولہ اپنی عیاشیوں کو پورا کرنے کے لیے شاہ خرچیاں اور مال و دولت لوٹ کر باہر کے ملکوں میں نہ بھیجتا تو آ ج صورتحال مختلف ہوتی اور ہم ملکی معاملات کو چلانے کے لیے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور نہ ہوتے سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا جس کا خمیازہ آ ج پوری قوم بھگت رہی ہے لیکن ڈیفالٹ کا واویلہ کرنے والے اپنے منفی پروپیگنڈوں میں ناکام ہوں گے اور ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔

































Visit Today : 291
Visit Yesterday : 563
This Month : 3018
This Year : 66737
Total Visit : 171725
Hits Today : 1630
Total Hits : 903205
Who's Online : 7






















