ملتان : شیر شاہ روڈ مظفرآباد ملتان کے علاقہ موڑ غازی آباد کے رہائشی حاجی خضر حیات کھوکھر المعروف جھولے لعل نے اہلیان علاقہ شہباز ،وقاص، اسلم ،فہد اور وحید کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ روحانی پیشوا دربار عالیہ حضرت شیر شاہ پر 7 مئی سے 14 مئی تک ہونے والے عرس کے موقع پر میلے کی آڑ میں فحاشی و عریانی کا ٹھیکہ ختم نہ کیا گیا توکچہری چوک پر 8 مئی کو اہلیان علاقہ کے ہمراہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے پر مجبور ہو جاو ¿ں گا اسی لیے ضلعی انتظامیہ اور ملتان پولیس میلے کی آڑ میں لگائے جانے والی لکی ایرانی سرکس کا ٹھیکہ ختم کریں اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شیر شاہ کے مخدومین ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عرس میں نہ تو کسی قسم کی کوئی میلاد کی محفل ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی محفل سماع کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن اس کے برعکس ٹھیکے دار سیٹھ محمد اقبال نے شیر شاہ کے مخدومین کو 25 لاکھ روپے دے کر فحاشی و عریانی کے لیے لڑکیوں اور خواجہ سراو ¿ں کے ڈانس،میجک شو، کروڑوں روپے کا جوئے کا ٹھیکہ لے لیا ہے اور مقامی تھانہ پولیس مظفرآباد برابر کی حصہ دار ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان کا بھی خدشہ لاحق ہوتا ہے ایسے غیر شرعی غیر قانونی شیطانی عمل کی وجہ سے اہلیان علاقہ عوامی و سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اس سلسلے میں بارہا ضلعی انتظامیہ اور ملتان پولیس کو درخواست دے دیں لیکن کوئی کاروائی نہ کی گئی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب ایڈیشنل ائی جی ساو ¿تھ پنجاب آر پی او ملتان سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ٹھیکیدار کا ٹھیکہ ختم کیا جائے بصورت دیگر وہ روزانہ کی بنیاد پر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔