گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم کالونی کو نمبر ون ادارہ بنائیں گے: پرنسپل ڈاکٹر زرغونہ کنول
ملتان: گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم کالونی کی نئی تعینات ہونے والی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زرغونہ کنول نے کہا ہے کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ اس کالج کو ملتان کا نمبر 1 کالج بناؤں اور یہاں پر طالبات اور ان کے والدین داخلہ لینے پر فخر محسوس کریں یہاں پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی ٹیم موجود ہے جن کے ذریعے ہم اعلیٰ تعلیم دے کر تعلیمی بورڈ کے وکٹری اسٹینڈ پر ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دی امرسونینز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جو کہ ان کو مبارک دینے کے سلسلے میں کالج آیا تھا وفد میں نائب صدور رخسانہ پروین، رانا شہباز، عبدالخالق چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری ایم فاروق نظامی، فنانس سیکرٹری اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مخدوم رشید سے پروفیسر انیلہ رشد شامل تھے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر زرغونہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہر تعلیم ہیں ان کے ہوتے ہوئے یہ کالج دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا یہ اپنے تجربے سے اس کو ایک مثالی کالج بنائیں گی چند دنوں میں ہی کالج میں بے شمار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے یہاں پر سب سے زیادہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ موجود ہیں جو پرنسپل کی قیادت میں طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کریں گی جو کہ آگے چل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی انہوں نے پرنسپل کو پھولوں کے گلدستے دیے اور مبارک باد دی۔





































Visit Today : 324
Visit Yesterday : 622
This Month : 2488
This Year : 66207
Total Visit : 171195
Hits Today : 2035
Total Hits : 900125
Who's Online : 5






















