بیرون ملک جانے ورکرز قیمتی اثاثہ، ایک ھی چھت کے نیچے تمام ضروری سہولتیں فراہم کردی ہیں : شیخ زوالفقار ، خرم ستار رانا کی میڈیا سے گفتگو
ملتان( صفدربخاری ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹیکٹر آف ایمیگرانٹس ملتان شیخ زوالفقار ،آئی ٹی انچارج خرم ستار رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے ورکرز قیمتی اثاثہ، ایک ھی چھت کے نیچے تمام ضروری سہولتیں فراہم کردی ہیں، فیسوں کی ادائیگی کے لئے پروٹیکٹر آفس کے اندر نیشنل بنک کا کاونٹر قائم ھے، بائیو میٹرک بھی فورا کرکے دی جاتی ھے. ھر ماہ تقریبا 10 ڈیتھ کلیم کے چیک ورثا کو تقسیم کرتے ہیں، بہت سی چیزیں ڈیجیٹلائزیشن کر دی ہیں جس سے ڈاکومنٹیشن کم ھوگئ ھے. انہوں نے کہا کہ پروٹیکٹر آفس کا سٹاف ورکرز سے خوش اسلوبی سے پیش آتا ھے، ھر کام میرٹ پر انجام دیا جارہا ھے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر اوورسیز ساجد حسین طوری کے ویزن کے تحت ڈی جی بیورو آف امیگریشن محمد زبیر اور سیکرٹری مین پاور کی ھدایت کے مطابق بیرون ملک جانے والے ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کررھے ہیں. ھمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں اگر کسی ایمیگرانٹ کو پروٹیکٹر کراتے وقت کوئی مشکل پیش آئے تو وہ بلاجھجک رابطہ کرے فورا مسلہ حل کیا جائے گا. انہوں نے کہا ورکرز کی بے لوث خدمت پروٹیکٹر آفس کا ماٹو ھے.






































Visit Today : 383
Visit Yesterday : 0
This Month : 383
This Year : 64102
Total Visit : 169090
Hits Today : 1978
Total Hits : 873792
Who's Online : 10




















