قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ ، نقصان پہنچانے پر ایگزیکٹو انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی بہاولپور ڈویژن کو 4ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا ، ایکسین نے بحالی کے لیے اسلام آباد میں ڈیرے لگالئے
ملتان( بیورو چیف ) قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ ، نقصان پہنچانے پر ایگزیکٹو انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی بہاولپور ڈویژن کو 4ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا ۔ قومی خزانے کومبینہ طورپر40 کروڑ کا نقصان پہنچانے پر چار ماہ کے لیے معطل ہونے والےا یگزیکٹو انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی بہاولپور ڈویژن کی بحالی کے لیے مافیا متحرک، نوازے گئے ’’ فرشتوں‘‘ کی سیاست دانوں سے ملاقاتیں۔ایکسین نے بحالی کے لیے اسلام آباد میں ڈیرے لگالئے، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجودایک ارب 53 کروڑ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کو کینسل کرنے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ کیا جاسکا۔پاک پی ڈبلیو ڈی میں65 کروڑروپے کی لاگت سے15 تعمیراتی منصوبوں کے ٹینڈر فارم 25 نومبر کو جاری اور 28 کو اوپن ہوئےایکسین عارف رسول نے کرپشن کی انوکھی مثال قائم کی،ٹینڈر وصولی کے دن دفتر سے غائب ہوگئے اور ایک خفیہ مقام پر بیٹھ کر مبینہ طور پر رشوت وصولی کی اور من پسند ٹھیکیداروں کو نواز دیا ،ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کچھ ایسے لوگوں کو بھی نوازا گیا جن کی فرمیں مبینہ طور پرفرضی ناموں سے بنائی گئیں تھی، ان میں ایکسین کا باقاعدہ حصہ تھا۔قومی خزانے کو 30 سے 40 کروڑ کا نقصان پہنچانے اور من پسند ٹھیکیداروں
کو نوازنے کا علم ہونے پرحکومت نے فوری نوٹس لیا،وزارت ہائوسنگ کے سیکشن افسر ڈاکٹر علی رضا نے ایکسین عارف رسول کو چار ماہ کے لیے معطل کردیا، یہ بھی معلوم ہواہے کہ نوازے گئے ٹھیکیداروں نے مبینہ طور پر ٹینڈرز کو کینسل ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ہیں اور عارف رسول کو بحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،عارف رسول خود بھی چند روز سے ایک بڑی رقم لے کر اسلام میں ہیں اور نوازے گئے دوستوں کوتسلی دی ہے کہ ایک دو روز میں بحالی ہوجائے گی،یہی وجہ ہے کہ6 روز گزر گئے عارف رسول کے معطل ہونے کے باوجود ایک ارب 53 کروڑ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کو کینسل کرنے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کرپشن ، خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے اور ٹینڈرز کی بندر بانٹ پر معطل کیے جانے والے ایکسین عارف رسول کیخلاف شفاف انکوائری کرا کر تادیبی کاروائی کی جائے۔ منصوبوں کو بروقت کینسل کرکے دوبارہ اوپن مسابقتی عمل کے طریقہ کار سے کروایا جائے۔






































Visit Today : 393
Visit Yesterday : 0
This Month : 393
This Year : 64112
Total Visit : 169100
Hits Today : 2174
Total Hits : 873988
Who's Online : 14




















