شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ , سات دہشت گرد ہلاک, پاک فوج کے دو جوان شہید
bbc news urdu نے Sunday، 26 June 2022 کو شائع کیا.
راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سات دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے ہیں۔ صوبیدار منیر حسین کا تعلق پارا چنار سے جبکہ شہید حوالدار بابو خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 528
Visit Yesterday : 546
This Month : 3801
This Year : 67520
Total Visit : 172508
Hits Today : 3465
Total Hits : 911726
Who's Online : 7






















