ملتان:  ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن عبداللہ خان جلبانی نے کہا ہے کہ منشیات ایک ایسی لعنت ہے جس سے ہماری نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے صحت مند معاشرے کے قیام کے لیئے اداروں سمیت سول سوسائٹی کو ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کے زیر اہتمام منشیات سے آگاہی واک کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی منشیات سے سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے آگاہی کی اشد ضرورت ہے معاشرے میں منشیات سے آگاہی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جانے چاہیے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر/ ایڈمن خالد حسین قصوری، ای ٹی اوز ملک محمد نعیم ، شیخ محمد عارف ،مبشر ریاض ، راؤ جاوید انسپکٹرز میاں شوکت، عمران خورشید،شکیل احمد چوہان ، ترجمان محکمہ ایکسائز عارف نیازی ، زوہیب ظفر ، درویش محمد،مکک عبدالمجید نانڈلہ، ریحان فاروق سمیت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دیگر سٹاف نے شرکت کی۔