پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام ، ایک ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنادی گئی، جاسوسی کی کوشش پر ایک ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ بنی گالہ کے ایک ملازم نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے گھر کے ملازمین کو ان کے کمرے میں جاسوسی کے آلات لگانے کیلئے پیسے دیے گئے ہیں۔ ملازم کے انکشاف کے بعد بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم فوری متحرک ہوئی اور جاسوسی کی کوشش میں ملوث ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جاسوسی کیلئے بنی گالہ کے ایک ملازم کو خریدا گیا تھا، عمران خان کے کمرے کی صفائی کرنے والے ملازم کو باقاعدہ ٹریپ کیا گیا ۔ اسے کہا گیا کہ اگر اس نے مدد کی تو کاروبار سیٹ کردیں گے ، اس کو بہت عرصے سے پیسےبھی دیے جارہے تھے جس کے بدلے اس نے عمران خان کے کمرے میں ایک جاسوسی کی ڈیوائس لگانی تھی۔






































Visit Today : 554
Visit Yesterday : 546
This Month : 3827
This Year : 67546
Total Visit : 172534
Hits Today : 3792
Total Hits : 912053
Who's Online : 8






















