آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دبئی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کی
bbc news urdu نے Saturday، 25 June 2022 کو شائع کیا.
دبئی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں دبئی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کی ہے۔ پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے ہمراہ پاک فوج کے معالجین بھی موجود تھے جنہوں نے سابق صدر کا معائنہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں کافی وقت گزارا۔ خیال رہے کہ سابق صدر دبئی میں زیر علاج ہیں، وہ سنہ 2018 سے امائلائیڈوسس نامی بیماری میں مبتلا ہیں، اس بیماری میں انسان کے اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے درکاد ادویات پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں وطن واپس نہیں لایا جاسکتا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 128
Visit Yesterday : 594
This Month : 3995
This Year : 67714
Total Visit : 172702
Hits Today : 4162
Total Hits : 918857
Who's Online : 17






















