ملتان،پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سلمان نعیم کی پی پی 217پیپلز سیکرٹریٹ آمد ، پیپلزپارٹی قائدین کے حکم پر پارٹی کارکنان سلمان نعیم کی انتخابی مہم چلائیں گےاور کامیابی سے ہمکنار کریں گے : پیلزپارٹی ملتان
ملتان (صفدربخاری سے) پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سلمان نعیم کی پی پی 217پیپلز سیکرٹریٹ آمد جیالوں نے قیادت کی ہدایت پربھرپور حمایت و الیکشن مہم چلانے کا اعلان کر دیا اس موقع پرپیپلزپارٹی صوبائی حلقہ217 کے تنظیمی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی جانب سے سلمان نعیم کے حق میں دستبردار ہونیوالے امیدوار ملک ارشد اقبال بھٹہ،سٹی صدر ملک نسیم حسین لابر،ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی،سینیئر نائب صدر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب مس راضیہ رفیق صوبائی حلقہ 217کے صدر ملک ذوالفقار علی بھٹہ،جنرل سیکرٹری شوکت عباس نقوی،آل رضا کاظمی،مرزا علی مغل نے کہا کہ پیپلزپارٹی قائدین کے حکم پر پارٹی کارکنان سلمان نعیم کی انتخابی مہم چلائیں گے اور کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ورکر نسل در نسل پارٹی کے ساتھ چلا آ رہا ہے اور صرف عزت اور اہمیت مانگتا ہے سلمان نعیم پارٹی ورکرز کو ساتھ رکھیں اور انہیں عزت و مقام دیں یہ قیادت کے حکم پر سلمان نعیم کے لیے ووٹ بھی مانگیں گے اور مکمل سپورٹ بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ اور پسماندگی سے نکال کر علاقہ کے باسیوں کے لیے سہولیات پیدا کرنا ہے اور تعمیر وترقی کے راستے پر چلتے ہوئے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ سلمان نعیم کے سابق تین سال عدالتی چکروں کی نذر ہوئے جس سے علاقہ واقعی اسمبلی میں نمائندگی سے محروم رہا اور ترقیاتی منصوبے نہ مل سکے انشاء اللہ پر امید ہیں کہ اب کامیاب ہو کر سلمان نعیم توقعات پر پورا اتریں گے امیدوار سلمان نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حق میں پارٹی قائدین کے حکم پر ملک ارشد اقبال بھٹہ نے دستبرداری کا اعلان کیا میں ان کا مشکور ہوں اور آج اظہار تشکر کے لیے حاضر ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کا میری انتخابی مہم چلانا میری کامیابی کی نوید ہے انشاء اللہ کامیاب ہو کر عزت اور اہمیت دینا میرا فرض ہے اور میں یہ کرکے دکھاؤں گا دعوے نہیں عمل کروں گا اور اب بھی کسی بھی یوسی میں جلسہ کارنر میٹنگ کی صورت میں وہاں کے پی پی پی ورکر عہدیدار کو ساتھ رکھوں گا انہوں نے ایک بار پھر ملک ارشد اقبال بھٹہ سے اظہار تشکر کیا تقریب سے مسلم لیگ ن کی نمائندگی سیکرٹری اطلاعات عمر فاروق بھٹی نے کی جبکہ ذوہیر حسین نقوی،ظفر بھٹہ،شبانہ گل،چوہدری یاسین،خواجہ عمران،اعجاز ہیوی،اعجاز بھٹی،عاشق علی،امین بھٹی،حاجی اکرم،عبدالغفار فوجی،اسحاق بھٹہ،نزیر کاٹھیا،مرزا منصور مغل،راؤ شہزاد،مقصود احمد،سبطین رضا بلوچ،کامران شاہ،ماجد قریشی،حاجی عبدالمجید،الیاس انصاری،رانا اعظم نے شرکت کی




































Visit Today : 156
Visit Yesterday : 594
This Month : 4023
This Year : 67742
Total Visit : 172730
Hits Today : 5296
Total Hits : 919991
Who's Online : 11






















